shokat tareen

عید کے موقع پر کسی صورت ذخیرہ اندوزی اور بے جا منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی، وزیر خزانہ کی ہدایت

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیر خزانہ شوکت ترین کی سربراہی میں نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس، وفاقی وزراء، مشیروں اور معاونین سمیت صوبائی چیف سیکرٹریز اور دیگر حکام کی شرکت، اجلاس میں ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں کے رجحان کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں آٹا، گھی، چینی، چکن، انڈوں اور سبزیوں کی قیمتوں کا جائزہ بھی لیا گیا، سیکریٹری خزانہ کی نیشنل پرائس کمیٹی کو مہنگائی کے رجحان پر بریفنگ، ادارہ شماریات کی وزیر خزانہ کی ہدایات کی روشنی میں ڈیٹا اکٹھا کرنے کے طریقہ کار پر بریفنگ، کمیٹی کی اعداد و شمار اکٹھے کرنے سے متعلق طریقہ کار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت، سیکرٹری فوڈ سکیورٹی نے گندم کے دستیاب ذخائر کے بارے میں بریفنگ دی۔

مزید پڑھیں:  سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی بحال، معطلی کا فیصلہ کالعدم

صوبائی حکومتوں کی رمضان سہولت بازاروں کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ، وزیر خزانہ نے ہدائیت کی کہ صوبائی حکومتیں رمضان بازاروں میں سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کیلئے اقدامات کریں، رمضان میں اشیائے ضروریہ کی طے شدہ نرخوں پر وافر دستیابی یقینی بنائی جائے، عید کے موقع پر اشیائے ضروریہ کے ذخائر، مارکیٹ میں فراہمی اور صارفین کے مفادات کو یقینی بنایا جائے، عید کے موقع پر کسی صورت ذخیرہ اندوزی اور بے جا منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  ممند خیل قوم کو باران ڈیم اراضی کا 20 کروڑ روپے معاوضہ ادا