Untitled 1 445

آرمی چیف سے چینی سفیر نونگ رونگ کی ملاقات

ویب ڈیسک :آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نونگ رونگ کی ملاقات، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور افغان امن عمل میں پیشرفت پرتبادلہ خیال،سی پیک،خطے کے حالات اور کورونا کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی،آرمی چیف نے کورونا سے نمٹنے کےلیے چین کے تعاون پرشکریہ ادا کیا، چینی سفیر نے خطے میں امن واستحکام خصوصاً افغان امن عمل میں پاکستان کی سنجیدہ کاوشوں کوسراہا.

مزید پڑھیں:  اقتدار کے نشے میں‌دھت مودی کی انتخابی مہم، تمام قواعد بالائَے طاق رکھ دیئے
مزید پڑھیں:  جعلی فارم 47 کی ہیروئن کے ڈرامے سپر ہٹ جا رہے ہیں، بیرسٹر سیف

آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی بہت قدر کرتی ہے.