771212 8126020 sherry rehman updates

حکومت کی ویکسین مہم ابھی تک ایشیا میں سب سے کم ہے. شیری رحمان

ویب ڈیسک ‏: شیری رحمان نے ٹویٹ میں کہا کہ کورونا کی سنگین صورتحال کے حوالے سے پاکستان اس وقت دنیا میں 7ویں نمبر پر ہے، مثبت کی شرح اب بھی 8.98٪ کے ​​آس پاس ہے، حکومت کی ویکسین مہم ابھی تک ایشیا میں سب سے کم ہے، ایک ہفتہ میں کورونا کی وجہ سے 980 افراد فوت ہوئے ہیں، پنجاب میں آکسیجن سلنڈروں کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے، ‏چینی، آٹا، پیٹرول، گندم مافیا کہ بعد اب آکسیجن مافیا بھی سرگرم ہے، پنجاب میں آکسیجن مافیا نے آکسیجن کی ذخیرہ اندوزی کرنا شروع کر دی ہے، کیا تباہی سرکار تب نوٹس لے گی جب معاملہ کنٹرول سے باہر ہوگا؟ حکومت کچھ تو عوام پر رحم کرے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی دورکاایف بی آر ٹریک اینڈٹریس سسٹم فراڈ قرار