E1CRfMTXsAAqZ9y

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات

ویب ڈیسک (اسلام آباد): آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا افغانستان کا دورہ، آرمی چیف کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات، ملاقات میں برطانوی ڈیفنس فورسز کے جنرل نکولس پیٹرک کارٹر کی بھی شرکت۔ افغان امن عمل، علاقائی امور، بارڈر مینجمنٹ پر بات چیت کی گئی، آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان پرامن افغانستان کا حامی ہے، افغانستان کی امنگوں کے مطابق افغان مسئلہ کا حل چاہتے ہیں، پر امن افغانستان پرامن خطہ کا ضامن ہے، آرمی چیف نے افغان ہائی کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ سے بھی ملاقات کی، آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض احمد بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔

مزید پڑھیں:  کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس