Untitled 1 507

پشاور:پابندی کےباوجود نجی سکول میں خفیہ کلاسزپرسکول سیل، پرنسپل گرفتار

ویب ڈیسک(پشاور)کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں پر ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن ،چمکنی کے علاقے میں نجی سکول میں چھاپہ مارا جہاں نجی سکول کے پرنسپل نے پابندی کے باوجود ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سکول کھول رکھا تھا جہاں ٹیچرز کلاسز میں پڑھائی کروا رہے تھے۔ ٹیم نے مذکورہ نجی سکول پرنسپل کو گرفتار کر کے سکول کو سیل کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث 17 افراد جاں بحق، 23 زخمی

ضلعی انتظامیہ کےمطابق پابندی کے باوجود طلباء کو روزانہ بلایا جا رہا تھا۔

ڈپٹی کمشنر پشاورکا کہنا ہے کہ سکول انتظامیہ کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  آٹا مزید سستا، 300 روپے کی کمی کے ساتھ 20 کلو آٹے کا تھیلا 1900 روپے کا ہو گیا

ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت قابل برداشت نہیں اگر کسی نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہووئے سکول کھولے تو انکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔۔