.jpg

پی ٹی آئی کےسینیٹرزاورممبران اسمبلی کےواٹس ایپ گروپ میں وفاقی وزیرعلی امین کا توہین آمیزرویہ،آڈیو لیک ہوگئی

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پی ٹی آئی کے سینیٹرز اور ممبران اسمبلی کےواٹس ایپ گروپ میں وفاقی وزیرعلی امین کی ایم این ایز کےساتھ توہین آمیزرویہ نے ممبران اسمبلی کو پارٹی لیڈرشپ سےنالاں کردیا،اختلاف کھل کر سامنے ا گئے واٹس گروپ کی آڈیو لیک ہوگئی۔

تین دن قبل پی ٹی آئی کے ایم این ایزاورسینیٹرزکے 150 ممبران کی وٹس ایپ پربحث کی پہلےآڈیو نوٹس میں گفتگو آڈیو لیک ہوئی ہے جس میں وفاقی وزیر علی امین نے متکبرانہ لہجہ میں ضلع خیبر کے حلقہ این اے107 سے پی ٹی آئی کے منتخب ممبر اسمبلی اقبال آفریدی کو دھمکی دیکر چپ کرانے کی کوشش کی ہے جس پہ دیگر ایم این ایز نے بھی وزراء کے رویہ پہ مایوسی کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:  فیصل آباد، گھر میں آتشزدگی سے 4 کمسن بچے جھلس کر جاں بحق

بعدازاں جمیل احمد کراچی این اے 237 کی بھی توہین کی گئی۔واٹس ایپ گفتگو میں اقبال آفریدی نے کہا کہ ہمیں حلقہ کے عوام کے مسائل حل کرانے کے لئے وزراء سے کام پڑتے ہیں تو مناسب ریسپانس نہیں ملتا اس لئے ہمیں وزراء سے کوئی توقع نہیں کب تک وزیروں کے پیچھے پھرتے رہو گے کب تک ان کے قصیدے ہمیں سنانا پڑیں گے ان منسٹروں نے پھر بھی کچھ نہیں کرنالیکن ہم نے کسی کو نہیں چھوڑنا۔ اس نے کہا کام نہیں ہو رہے اگر یہی حال رہا تو پرابلم بڑھ جائیں گے صرف دو سال باقی رہ گئے ہیں،اگلے الیکشن میں عوام کو کیا منہ دکھائیں گے۔کوئی ہمارے مدد کرے تاکہ لوگوں کو جواب دے سکوں۔اس جائز شکوہ پر علی امین سیخ پا ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

علی امین گنڈاپور نے اقبال آفریدی کو کہا کہ کہہ دیا کہ زیادہ ہم پر چڑھ چڑھ کر نہ آؤ ہم آئندہ ایسی باتیں برداشت نہیں کریں گےآپ سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔آئندہ اگر ایسی گفتگو کی تو اچھا نہیں ہو گا۔

اس کے بعد جمیل احمد کراچی کے ایم این اے نے علی امین کو دو چار سنا دیں۔انہوں نے کہا آپ بھی ایم این اے ہیں ہم بھی ایم این اے ہیں یہ جو کچھ منسٹر اپنے آپ کو بڑا سمجھتے ہیں یہ ذہنیت ختم کرنا ہو گی آپ یہ نا سمجھیں کہ آپ بہت مضبوط اور ماہان ہیں آپ جرات کریں جواب دینے کی اور مطمعین کریں۔