1881834 mahmoodkhanpti 1546666448

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان آج ہریپور کا ایک روزہ دورہ کرینگے

ویب ڈیسک (پشاور)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان آج ہریپور کا ایک روزہ دورہ کرینگے ۔ وزیر اعلی اربوں روپے مالیت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعلی ہریپور پائی پاس روڈ کے علاوہ کوہالہ بالا روڈ، اور سڑکوں کی تعمیر کے دیگر منصوبوں کے افتتاح کریں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، منشیات کی سمگلنگ ناکام، 48 کلو گرام ڈرگز برآمد

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی خانپور روڈ تا قراقرم ہائی وے سڑک کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ پارٹی ورکرز ، وکلا ، تاجروں اور صنعت کاروں کے وفود سے ملاقات بھی وزیراعلی کے دورے میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کا مرکزی سیکرٹریٹ بند، ملازمین فارغ