dddd 6

پشاور سےتین رکنی بین الصوبائی منشیات سمگلر گروہ گرفتار

ویب ڈیسک (پشاور) : پشاور میں تین رکنی بین الصوبائی منشیات سمگلر گروہ گرفتار کر لئے گئے ، کارروائی میں خاتون سمیت تین ملزمان گرفتار بھی ہوئے ، مسماۃ (غ) اور ملزم فیصل عرف شامو ولد بوٹا مسیح کا تعلق شیخوپورہ جبکہ ملزم شفاقت علی کا تعلق گجرانوالہ سے ہے ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، منشیات کی سمگلنگ ناکام، 48 کلو گرام ڈرگز برآمد

تینوں ملزمان کا تعلق منظم منشیات سمگلر گروہ سے ہے ملزمان قیمتی گاڑیوں میں منشیات پنجاب اور بعد ازاں ملک کے دیگر علاقوں میں سپلائی کرتے تھے ، کارروائی کے دوران 36 کلو گرام اعلی کوالٹی منشیات بھی برآمد کر لئے گئے ، منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی ، ملزمان نے پنجاب میں موجود نیٹ ورک کی نشاندھی بھی کرا دی ہے ، ملزمان کی نشاندھی پر متعلقہ پولیس سے رابطہ میں ہیں ، کارروائی تھانہ چمکنی پولیس نے کی ہے ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا حکومت کا نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری، تفصیلات طلب