5cb79e6383c6d 740x320 1

پشاور:پشاوریونیورسٹی کےاساتذہ اورملازمین کااحتجاج چھٹےروزبھی جاری

ویب ڈیسک (پشاور)پشاورمیں یونیورسٹی ملازمین کااحتجاج بدستورچھٹےروزبھی جاری ہے۔

پشاوریونیورسٹی کےاندراساتذہ اورملازمین کےاحتجاجی دھرنےکےباعث جامعات کاانتظامی امورٹھپ ہوکررہ گئےہیں۔

مظاہرین کا کہنا ہےجامعہ پشاورکا وائس چانسلر استعفیٰ دےاور تنخواہوں میں ملازمین سے الائونس کی کٹوتی کا فیصلہ واپس لیا جائے۔صوبائی ہائیر ایجوکیشن کا قیام عمل میں لایا جائے،طلباء کی فیسوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائےاوریونیورسٹی ملازمین کی تنخواہیں سیکریٹریٹ ملازمین کے برابر کی جائے اورتنخواہوں میں 25 فیصد ڈسپریٹی الائونس کا اجرا کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  ایک ماہ کے دوران 92کروڑ 69 لاکھ یونٹس کی اووربلنگ کا انکشاف
مزید پڑھیں:  جنوبی پنجاب میں خسرے کی وبا پھوٹ پڑی، بچے متاثر

انہوں نے کہا کہ جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتےاحتجاج جاری رہےگا۔