corona burial 696x392 3

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 12 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک (پشاور): محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 12 افراد جاں بحق ہوئے، صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 4ہزار 125 ہوگئی، خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 296 افراد متاثر ہوئے، صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 33 ہزار 746 ہوگئی، خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ 301 مریض صحت یاب ہوئے، صوبے میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 25 ہزار 58 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ججزتقرری کے طریقہ کار کیلئے آئین میں ترمیم کا فیصلہ

پشاور میں گزشہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے، پشاورمیں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 70 افراد متاثر ہوئے ہیں، صوبے میں ایک دن میں 8 ہزار 225 نئے ٹیسٹ کئے گئے، صوبے میں اب تک کل 18 لاکھ 30 ہزار201 ٹیسٹ کئے گئے ہیں، صوبے میں ایکٹیوں کیسز کی تعداد 4 ہزار 563 ہیں۔

مزید پڑھیں:  عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں نیب طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا