alphavirus

کورونا سے متاثرہ ایک مریض میں بھارتی الفا وائرس کی تصدیق

ویب ڈیسک (پشاور): خیبرپختونخوا میں بھارتی اور جنوبی افریقہ کورونا وائرس کیسز کی تصدیق، سیکریڑی صحت کے پی سید امتیاز حسین شاہ کے مطابق کورونا سے متاثرہ ایک مریض میں بھارتی الفا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، دو مریضوں میں جنوبی افریقہ کہ بی ٹا کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، متاثرہ تینوں افراد چند دن پہلے یو اے ای سے واپس آئے تھے، کورونا سے متاثرہ تینوں افراد کا تعلق پشاور سے ہے، بارہ مریضوں کے نمونے ٹیسٹ کے لیے اسلام آباد بھیجے گئے تھے، بھارتی کورونا وائرس کے شکار شخص کی عمر 41 سال ہے، جنوبی افریقہ کے کورونا وائرس کے شکار افراد کی عمریں 18 اور 38 سال ہیں، جنوبی افریقہ اور بھارتی وائرس تیزی سے پھیلتا ہے اور خطرناک ہے، عوام کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کریں۔سکریڑی صحت

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا حکومت نے 5 واں کابینہ اجلاس پیر کو طلب کر لیا، ایجنڈا جاری