Corona kills 16 more patients in kp

خیبرپختونخوا:گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے14 افرادجاں بحق

ویب ڈیسک(پشاور) خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے14 افراد انتقال کر گئےہیں جس کے بعد صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 4ہزار158 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید237 افراد متاثر ہوئے،صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ34 ہزار 558ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ176مریض صحت یاب ہوئےجس کے بعد صحت یاب افراد کی تعداد ایک لاکھ 26ہزار 35ہوگئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا حکومت نے 5 واں کابینہ اجلاس پیر کو طلب کر لیا، ایجنڈا جاری
مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا حکومت کا نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری، تفصیلات طلب

پشاور میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران4 افراد جاں بحق اور 71 افراد متاثر ہوئے ہیں جاں بحق افراد کی تعداد2045 ہوگئی اور کورونا کیسز کی تعداد49 ہزار454 ہوگئی ہے۔