7c84bbb6 0fe9 4f72 b51f 897eb7670490

گورنر خیبر پختونخوا سے نو تعینات آئی جی معظم جاہ کی ملاقات

ویب ڈیسک (پشاور)گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان سے نو تعینات انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخواہ معظم جاہ انصاری نے گورنر ہاس میں ملاقات کی گورنر کی ۔گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری معظم جاہ انصاری کو بطور آئی جی پولیس نئی تعیناتی و نئی ذمہ داریوں پر مبارکباددی ۔ نیک تمناں کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا قرعہ صاحبزادہ حامد رضا کے نام نکل آیا

ملاقات میں محکمہ پولیس کی مجموعی کارکردگی، قبائلی اضلاع میں پولیس نظام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس حوالے سے گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کا کہناتھا کہ خیبر پختونخوا پولیس ایک بہترین پیشہ ورانہ فورس ہے، دہشت گردی اور انتہائی مشکل حالات کا پولیس نے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ملکر بہادری سے مقابلہ کیا۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد ہائیکورٹ: بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کروا کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم

انہوں نے کہا کہ تھانہ کلچر میں جدید طرز پر اصلاحات نہایت ضروری ہیں، عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی کیلئے پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بڑھایا جائے گا۔