corona2020

ملک میں کوروناکازورٹوٹنےلگا،مثبت کیسزکی شرح2.59فیصدہوگئی

 ویب ڈیسک (اسلام آباد)ملک میں کورونا سے مزید 34 افراد انتقال کرگئے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 2.59 رہی۔

نیشنل کمانڈو آپریشن سینٹر کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 39214 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1019 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 34 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.59 فیصد رہی۔

کورونا سے پاکستان میں مجموعی اموات کی تعداد21 ہزار 723 اور مثبت کیسز کی تعداد 9لاکھ42 ہزار 189 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو ناکامی ہوگی،آرمی چیف

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 41 ہزار726ہے اور 8 لاکھ 78 ہزار 740 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 516 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار 243، خیبرپختونخوا 4 ہزار 224، اسلام آباد 772، گلگت بلتستان 108، بلوچستان میں 294 اور آزاد کشمیر میں 566 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سیکورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن ،3دہشت گرد ہلاک

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 82 ہزار139، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 36 ہزار74، پنجاب 3 لاکھ 44 ہزار 65، سندھ 3 لاکھ 28 ہزار184، بلوچستان 26 ہزار 232، آزاد کشمیر 19 ہزار 783 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 712 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 19 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

واضح رہے خیبرپختونخواہ میں اب تک تین لاکھ سےزائد شہری ویکسین لگواچکے ہیں ۔