Untitled 1 612

پاکستان نے چین سے کورونا کی 2کروڑ75لاکھ سے زائد ڈوز خرید لی

ویب ڈیسک: پاکستان نے چین سے بڑی مقدار میں کورونا ویکسین کی خریداری کرلی،قومی ادارہ صحت کے مطابق ویکسین میں سائینوفارم، سائینوویک اور کین سائینو شامل ہیں،کوروناویکسین کی خریداری چین سے کی گئی ہے،2کروڑ75لاکھ سے زائد ڈوز خریداری کے معاہدے طے پائے ہیں،چینی کمپنیز سے خام مال اور تیار کورونا ویکسین کی خریداری کی گئی ہے، سائینو فارم کی 2 کروڑ 30لاکھ ڈوز کی خریداری کا معاہدہ طے پایا ہے ،سائینوفارم پاکستان کودسمبرتک مرحلہ وارویکسین فراہم کرے گی، جبکہ کین سائنو سے 20 لاکھ سے زائد تیار ویکسین اور خام مال کامعاہدہ طے پایا، پاکستان نے سائنو ویک سے ویکسین کی 25 لاکھ ڈوز خریداری کی ہے، 9 جون کو وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے 1 ارب ڈالر کی منظوری دی گئی تھی،اجلاس میں 1ارب ڈالر کی کین سائنو،سائنوفارم،سائنو ویک ،فائزر ویکسین خریدنے کا فیصلہ کیا گیا.

مزید پڑھیں:  اسلام آباد پر قبضے کی سوچ ترک کرنی ہوگی، خواجہ سعد رفیق