2166184 pic 1618227353 935 640x480 1

پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کوکالج آف فزیشن اینڈ سرجنز پاکستان کی منظوری مل گئی

ویب ڈیسک(پشاور)خیبر پختونخوا کےواحد امراض قلب ہسپتال کوکالج آف فزیشن اینڈ سرجنز پاکستان کی منظوری مل گئی،
پی آئی سی پاکستان کے مختصرعرصہ میں منظوری حاصل کرنے والا پہلا سرکاری ہسپتال بن گیا۔

ترجمان پی آئی سی کے مطابق پشاور انسٹیٹیوٹ میں اب پوسٹ گریجویٹ (کارڈیک سپیشلائزڈ) کورسز کی تربیت دی جاسکے گی،کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز پاکستان نے ہسپتال کے 4 شعبوں کو باقاعدہ منظوری دی ہے۔پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو 6 ماہ کے قلیل عرصے میں بہترین سروسز اور سٹاف پر یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔ اب تک 6 ماہ کے دوران 4 سو سے زائد اوپن ہارٹ سرجریز کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس، کوہاٹ اور باجوڑ کے امیدوار حلف اٹھائیں گے
مزید پڑھیں:  دیر بالا، اسوڑئی درہ میں گاڑی کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق

ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ پی آئی سی او پی ڈی میں 10 ہزار سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا، 16سو سے زائد انجیو گرافی اور انجیو پلاسٹی پروسیجرز کیے گئے ہیں۔ ہسپتال میں صحت کارڈ پلس کے تحت 22 سو سے زائد مریضوں کا مفت علاج کیا گیا۔