5f07efa0 2589 4f0a adc9 9fbdd626a002

وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل انٹیلی جنس کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس

ویب ڈیسک (اسلام آباد) وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز میں اعلی سطح اجلاس ہوا ۔ جلاس میں مسلح افواج کےسربراہان ، انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہان سمیت سینئر وفاقی وزرا فوادچوہدری اور شیخ رشید بھی شریک ہوئے جبکہ انٹیلی جنس بیورو اور ایف آئی اے حکام بھی اجلاس میں موجود تھے۔

مزید پڑھیں:  عدالت نےعمران خان اوربشریٰ بی بی کوبیان بازی سےروک دیا

وزیراعظم عمران خان کا ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے استقبال کیا۔

اجلاس میں اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال سمیت افغان امن عمل پر بریفنگ دی گئی، جبکہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کے بعد اندرونی سیکیورٹی چیلنجز پر بات چیت ہوئی۔ اجلاس میں افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا اسمبلی اجلاس بلائے بغیر بجٹ منظوری پر غور