وزیرِ اعظم عمران خان سے متحدہ قومی موومنٹ کے اراکینِ پارلیمنٹ کی ملاقات

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیرِ اعظم عمران خان سے متحدہ قومی موومنٹ کے اراکینِ پارلیمنٹ کی ملاقات، ملاقات میں وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، رکنِ قومی اسمبلی خالد مقبول صدیقی اور سینیٹر فیصل سبزواری شامل ہوئے۔

ملاقات میں وزیرِ اعظم کو کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا، وزیرِ اعظم نے اس موقع پر وفاق کی کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل اور نئے اعلان شدہ منصوبوں کو جلد شروع کرنے کو حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک قرار دیتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ موجودہ حکومت کراچی کے لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وفاقی حکومت این ایف سی ایوارڈ کے مطابق فنڈز کی بروقت منتقلی کو یقینی بنا رہی ہے مگر سندھ حکومت کی طرف سے صوبائی فنڈر کی منصفانہ تقسیم بھی ضروری ہے۔