rahat 1

راحت فتح علی خان نےاہلیہ کےہمراہ کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگوالی

ویب ڈیسک (کراچی)گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگوالی۔

راحت فتح علی کی ویکسینیشن کے لیے اپنی اہلیہ کے ہمراہ قذافی اسٹیڈیم ڈرائیو تھرو ویکسینیشن سینٹر پہنچے، جہاں انہوں نے ویکسین کی دوسری ڈوز لگوئی۔

اس موقع پر راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھارتی ویرینٹ کی تصدیق ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام احتیاط برتیں اور ویکسینیشن ضرور کروائیں۔

راحت فتح علی خان نے کہا کہ ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلہ ضرور رکھیں۔