.jpg

ڈپریشن میں سورۃ الرحمٰن کی تلاوت سُنتی ہوں، نور بخاری

ویب ڈیسک (کراچی)شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ ، ماڈل اورمیزبان نور بخاری نےڈپریشن سےنکلنےکےلیےمداحوں کوایک اہم مشورہ دےدیاہے۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق نور بخاری نےفوٹو اینڈویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لیے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں اُن کے مداحوں نے اُن سے مختلف سوالات کیے اور ساتھ ہی کچھ نےتونورسےمشورے بھی مانگے۔

اسی سیشن کےدوران ایک مداح نے نور بخاری سےسوال کیا کہ جب آپ کو ڈپریشن ہوتا ہے تو آپ اُسے کیسے ختم کرتی ہیں؟

مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے سابقہ اداکارہ نے کہا کہ مجھے جب بھی ڈپریشن ہوتا ہے میں قاری عبدالباسط کی آواز میں سورۃ الرحمٰن کی تلاوت سُنتی ہوں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میں صبح، دوپہر اور شام سورۃ الرحمٰن کی تلاوت سُنتی ہوں اور یوں میرا ڈپریشن خود ہی ختم ہوجاتا ہے۔