بالی وڈ اداکار مادھو موغے چل بسے

ویب ڈیسک (ممبئی)بالی وڈ اداکار مادھو موغے 68 سال کی عمر میں چل بسے۔

تفصیلات کے مطابق مادھو موغے نے ’دامنی‘، ’گھاتک‘ اور ’پارٹنر‘ سمیت کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

اس کے علاوہ مادھو موغے نے مختلف اداکاروں کی نقل اُتار کر بھی خاصی شہرت حاصل کی تھی اور وہ اکثر ٹی وی شوز میں بالی وڈ فلم ‘شعلے’ کے کردار ’ٹھاکر‘ کی نقل اُتارتے تھے۔

رپورٹس کے مطابق مادھو موغے پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا تھے اور آج صبح گھر میں انتقال کرگئے۔