coronavirus topic header 1024 2

کورونا پھر سے سراُٹھانے لگا،ملک میں مزید24اموات

ویب ڈیسک(اسلام آباد) پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر کے آغاز کے ساتھ ہی مثبت کیسز اور اموات میں مسلسل اضافہ ہورہاہے ، ایک دن میں مزید 24 مریض جاں بحق اور تقریباََ 2000 کے قریب کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں24گھنٹےمیں کورونامیں مبتلا مزید24 افرادانتقال کرگئے، جس کے بعد ملکمیں کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 642ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  کرن جوہر کے نئے پراجیکٹ میں کھرانا اور سارہ جلو گر ہونگے

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کیجانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے47 ہزار472ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے ایک ہزار 980 مثبت نکلے اور کوروناکےٹیسٹ مثبت آنےکی شرح4.17فیصد رہی۔

این سی او سی کےاعدادو شمار کے مطابق سندھ میں اب تک کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 48 ہزار 509، پنجاب میں تین لاکھ 48 ہزار 509، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 39 ہزار 5 سو 53 اور بلوچستان میں 28 ہزار ہے جبکہ اسلام آباد میں 83 ہزار 8 سو 31 گلگت بلتستان میں 6 ہزار نو سو 72 اور آزاد کشمیر میں 21 ہزار 2 سو 56افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کوبلین ڈالرزکی نئی آئی ایم ایف قسط رواں ماہ ملنےکاامکان