5

بنوں:مستورات کےتنازعہ پرفائرنگ،2افرادجاں بحق 3زخمی

ویب ڈیسک(بنوں) بنوں مستورات کےتنازعہ پرفائرنگ ، کوٹکہ مندتی علاقہ سوکڑی میں دو فریقین کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے،مرنے اور زخمیوں ہونے والوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  امدادی سامان غزہ لیجانے والے ٹرکوں پر اسرائیلی شدت پسندوں کا حملہ

تفصیلات کے مطابق فریقین عمر لیازاورعبداللہ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا فریق اول سے عمر لیاز ان کی بیٹی مسمات (ن ) اور تیاز ولد فضل الرحمن زخمی جبکہ بھتیجا ابراہیم ولد میر قدآیازسکنا منداتی کیٹکائی سوکڑی جبارجاں بحق ہوگئے اسی طرح فریق دوئم سے عبداللہ ولد محمد سلام سکنہ سوکڑی جبار جاں بحق ہوگئے وجہ عداوت مستورات کا تنازعہ بتایاگیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ، افغان الیون کی کپتانی کا تاج راشد خان کے سر سج گیا