hafeez chuhdry

بھارت کےحالیہ اعتراف کوایف اے ٹی ایف کےنوٹس میں لایا جائےگا،ترجمان وزیرخارجہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ کے بیان نے بھارت کی اصل حقیقت دکھائی، بھارتی وزیر خارجہ نے پاکستان کے خلاف ایف اے ٹی ایف معاملہ سیاسی بنانے کا اعتراف کیا، بیان نےایف اےٹی ایف میں پاکستان مخالف منفی کردار پر پاکستان کے دیرینہ موقف کی تائید بھی کی ہے۔

بیان میں ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی بیان نے نہ صرف اس کی اصلیت عیاں کردی ہیں بلکہ ایف اے ٹی ایف میں بھارتی منفی کردار کے حوالے سے پاکستان کے طویل مدتی موقف کو بھی درست ثابت کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بجلی کا یونٹ 2 روپے 94 پیسے مزید مہنگا ہونے کا امکان

انہوں نے کہا ہے کہ ایکشن پلان پر عملدرآمد کے دوران پاکستان مخلصانہ اور تعمیری انداز میں ایف اے ٹی ایف سے رابطے میں ہے لیکن پاکستان کی پیشرفت پر بھارت بھونڈے ذرائع سے شک ظاہر کرنے کا ہرممکن طریقہ اختیار کرتاہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان ھمیشہ سے عالمی برادری پر واضح کرتا آیا ہے اور ماضی میں پاکستان باربار بھارت کے نقلی کردار کو عالمی برادری کے سامنے لاتا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  مردان، بونیر روڈ گملہ گٹ کے قریب لاوارث تشدد زدہ لاش برآمد

انہوں نے واضح کیا ہے کہ بھارت کے حالیہ اعتراف کو بھی ایف اے ٹی ایف کے نوٹس میں لایا جائے گا کیونکہ بھارتی حکومت کے حالیہ اعتراف کے بعد ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کا جائزہ لینے کیلیئے جوائنٹ گروپ کے شریک چیئرمین کے طور پر بھارت کا کردار مشکوک ہوگیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ دھوکہ بازی سے پاکستان پر دباؤ ڈالنے کی بھارتی کوشش ہمیشہ ناکام رہی ہے اور اس کوشش کو کبھی کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔