eid ul adha 1

سعودی عرب خلیجی ممالک اور دنیا کے مختلف ممالک میں عیدالاضحیٰ آج دینی جوش وجزبے کے ساتھ منائی جارہی ہے

ویب ڈیسک(ریاض) سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے۔

سعودی عرب، یو اے ای سمیت خلیجی ملکوں میں مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے۔ مکہ مکرمہ، مسجد الحرام میں نماز عید الاضحیٰ ادا کرنے کے بعد مسلمان سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کر رہے ہیں۔

سعودی عرب میں عید کا بڑا اجتماع مسجد نبوی ﷺ میں ہوا جہاں حاجیوں سمیت لاکھوں افراد نے نماز عید ادا کی اور کورونا کی وجہ سے سماجی فاصلے اور احتیاطی تدابیر کا مکمل خیال رکھا گیا۔

مزید پڑھیں:  امریکی مظاہروں نے 1930 کے جرمن مظاہروں کی یاد تازہ کر دی، نیتن یاہو

عید الاضحیٰ کے موقع پرکورونا وبا کے خاتمے اورامت مسلمہ کی سلامتی و ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

خلیجی ممالک، جاپان، اٹلی، امریکا اور کینیڈا میں عید الاضحی آج منائی جا رہی ہے۔مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کرنے میں مصروف ہیں۔

عید الاضحی کے موقع پر برطانیہ میں اس بار بھی مسلم کمیونٹی منقسم ہوگئی، بعض آج اور دیگر بدھ کو عید منائیں گے۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر اسرائیلی جارحیت، امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہالا رہررِٹ مستعفی

برطانوی اور کینیڈین وزیراعظم کی جانب سے مسلمانوں کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی گئی ۔

جاپان میں پاکستان اولمپک دستے کے ارکان نے اولمپک ولیج میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی، نماز میں دیگر ممالک کے مسلمان کھلاڑی اور آفیشلز بھی شریک ہوئے۔

جنوبی ایشیائی ممالک بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا میں پاکستان سمیت بیشتر ممالک میں عید الاضحیٰ کل منائی جائے گی۔