قومی ائیرلائن کا چھوٹے روٹس پر فلائٹ آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد:چھوٹے روٹس کی پروازوں میں کوئٹہ، گوادر، بہاولپور، رحیم یارخان اورملتان سے لاہور اور اسلام آباد کے لیے پروازیں بھی شامل کر دیا گیا،تمام پروازوں کا شیڈول تبدیل نہیں کیا گیا جب کہ کراچی اور سکھر کے لیے تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ،لاہور ، اسلام آباد، گلگت ،گوادر، بہاولپور، رحیم یار خان اور ملتان کے لیے چھوٹے اے ٹی آر جہاز استعمال ہونے کی وجہ سے یہ تمام پروازیں شیڈول کے مطابق اپنے روٹس پر روانہ ہوں گی ،سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈان کے بعد کراچی اور سکھر ائیرپورٹ مقامی پروازوں کے لیے بند رہیں گے۔