haider khan hoti

عمران خان سلیکٹیڈ وزیراعظم ہے،امیر حیدرخان ھوتی

ویب ڈیسک(صوابی) تحصیل لاھور حجرہ سابقہ ناظم اعلی صوابی شھید شیر زمان شیر میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں سابقہ وزیراعلی خیبرپختونخوا امیر حیدر خان ھوتی نے شرکت کی۔

امیر حیدر خان ھوتی نے اپنے بیان میں کہا کہ مہنگائی نے عام عوام کا جینا مشکل کردیا ہےلوگ خودکشیاں کررہے ہیں ،عمران خان سلیکٹیڈ وزیراعظم ہے اور ابھی تک انکے منظور نظرہیں۔موجودہ حکومت پچھلے آٹھ سالوں سے ہمارے شروع کیے گئے منصوبوں پر تختیاں لگا رہی ہےNFC کی آخری تقسیم ہمارے حکومت میں ہوئی تھی اور اسکے بعد آج تک ہمیں ہمارے حق سے محروم رکھا گیا۔عوامی نیشنل پارٹی چاہتی ہے افغان حکومت عوام کے ذریعہ آئے نا کہ بندوق کے زور پر۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر: میدان سوری پاؤ میں گھر کا چھت گر گیا، گائے اور بکریاں ہلاک
مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد، سکول ٹیچرز کو ڈیوٹی پر لے جانے والے ہائی ایس کو حادثہ، 15 زخمی

انہون نے مزید کہا کہ میں حکومت کی جگہ ریاست سے مطالبہ کرتا ھوں کہ خطے میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کرےافغانستان کے بارے میں آج بھی ہمارا وہی موقف ہے جو باچا خان کا موقف تھا۔