PIA Special flights

پی آئی اے کا عاشورہ کے موقع پرعراق کی خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان

ویب ڈیسک (اسلام آباد): پی آئی اے کا عاشورہ کے موقع پرعراق کی خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان، پی آئی اے زائرین کی سہولت کیلئے اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے نجف کیلئے براہ راست پروازیں چلائے گا، 11 اگست سے 11 پروازیں زائرین کو لے کے نجف اشرف پہنچیں گی، زائرین کی واپسی کا آپریشن 21 اگست سے ترتیب دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  عدالتی معاملات میں مداخلت قابل قبول نہیں ،چیف جسٹس

زائرین کے لئے کراچی، اسلام آباد اور لاہور سے پرکشش کرایہ متعارف کروادیا گیا ہے، عاشورہ پر پاکستان سے براہ راست پروازوں کا مطالبہ بہت عرصے سے کیا جارہا تھا، سی ای او ارشد ملک کے مطابق تمام مذہبی موقوں پر خصوصی پروازوں کا انعقاد پی آئی اے کی ہمیشہ سے روایت رہی ہے۔ زائرین کی خدمت اور ان کی معاونت قومی ائیرلائن کی حیثیت سے ہماری ذمہ داری ہے، حکومت اور وزیر ہوابازی کی خصوصی ہدایات پر یہ پروازیں ایسے ترتیب دی جارہی ہیں کہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔

مزید پڑھیں:  پیٹرولیم ڈیلرز قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کیخلاف ڈٹ گئے