chairman NAB

نیب ہرقسم کی بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے.چیئرمین نیب

ویب ڈیسک: نیب ہرقسم کی بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے، چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کی موجودہ انتظامیہ نے انسداد بدعنوانی کی ایک موثر اور فعال حکمت عملی  وضع کی، جس کا اعتراف ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل،پاکستان ، ورلڈ اکنامک  فورم نے کیا، نیب کی موجودہ انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے بہترین نتائج برآمد ہوئے، گیلانی اور گیلپ کے  حالیہ سروے میں کے مطابق  پاکستان کے 59 فیصد لوگوں کو نیب پر پورا اعتماد ہے، نیب کیسز میں مجموعی طور پر سزا کا تناسب تقریبا 66 فیصد ہے، جو دنیا میں وائٹ کالر جرائم کی تحقیقات میں ایک قابل ذکر کامیابی ہے، نیب  کو ہر قسم کی بدعنوانی کے خاتمے کے لئے فعال بنایا گیا ہے، نیب کی اصل توجہ بدعنوانی، منی لانڈرنگ ، بڑے پیمانے پر عوام کو دھوکہ دہی کے واقعات ہیں، نیب نے اپنے قیام کے بعد سے اب تک 814ارب روپے وصول کر کے قومی خزانہ میں جمع کرائے، 2017نیب میں  اصلاحات کا سال تھا.

مزید پڑھیں:  مریم نواز کی کوٹ لکھپت جیل میں قید خواتین کیساتھ افطاری