pakistani actress oshna shah

ڈیلٹا ویرئینٹ :اداکارہ اشناشاہ بھی موزی مرض کا شکارہوگئیں

ویب ڈیسک (کراچی)پاکستان کی معروف اداکارہ اشنا شاہ کا کورونا ٹیسٹ پوزیٹیو آگیا ہے۔

انسٹاگرام پر انہوں نے پوسٹ کی کہ کورونا ویکسین کی دونوں ڈوزلگوانےکےباوجود وبا کاشکارہوگئی ہوں۔

انہوں نے لکھا’میں ان لوگوں سے انتہائی معذرت خواہ ہوں جن سےحال ہی میں ملاقات کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اُس وقت تک اس وائرس کو ایک معمولی وبا سمجھتی رہی جب تک مجھے ناقابل برداشت بخار نہیں ہوگیا اور میری چکھنے کی حس نہیں چلی گئی‘۔

اشنا شاہ کا کہنا تھا کہ مجھے یہ سوچ کے جھٹکا لگتا ہے کہ اگر ویکسین نہیں لگواتی تو پھر کیا ہوتا، میں سب سے گزارش کرتی ہوں کہ ماسک پہنیں، ویکسین لگوائیں اور ایس او پیز پر عمل کریں۔

اداکارہ نے مزید کہا کورونا وائرس کوئی مذاق نہیں اور ڈیلٹا ویرئینٹ کو آسان مت لیں، اگر آپ میں سے کسی کا مجھ سے گزشتہ دنوں آمنا سامنا ہوا ہے تو آپ بھی ٹیسٹ لازمی کروائیں۔