wang-yi-and -taliban

چین طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کے لئے تیار۔۔۔؟

ویب ڈیسک :گزشتہ مہینے کے آخر میں طالبان کمانڈروں کی چین میںغیر معمولی آئو بھگت اورچین کے وزیر خارجہ وانگ یی کی جانب سے گرمجوش استقبال کیا گیا۔ اس دورے میںملا عبدالغنی برادر بھی شامل تھے ۔
جس کے بعد اب بعض امریکی ذرائع ابلاغ دعویٰ کر رہے ہیں "چین طالبان کو افغانستان کا جائز حکمران تسلیم کرنے کے لیے تیار ہے اگر وہ کابل میں مغربی حمایت یافتہ حکومت کو گرانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں”۔رپورٹس کے مطابق بیجنگ اب بھی طالبان پر زور دے رہا ہے کہ وہ افغان صدر اشرف غنی کی حکومت کے ساتھ جنگ بندی اور امن معاہدہ کریں۔”تاہم ، افغانستان میں زمینی حقائق کو دیکھتے ہوئے چینی فوج اور انٹیلی جنس کے جائزوں نے چینی کمیونسٹ پارٹی کے رہنمائوں کو طالبان کے ساتھ اپنے تعلقات کو باضابطہ بنانے کے لیے تیار کرنے پر اکسایا ہے۔ "

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ: سرکاری و نجی عمارتوں کے باہر تجاوزات ہٹانے کا حکم