torkham border open

طورخم سرحد پیدل آمدورفت کےلئے بھی کھول دی گئی

ویب ڈیسک(لنڈی کوتل) پاک افغان طورخم سرحد پیدل آمدورفت کے لیے بھی کھول دی گئی۔ بارڈر حکام کے مطابق سرحد کھلنے سے پاکستان میں پھنسے افغان باشندے اور افغانستان میں پھنسے پاکستانی بارڈر کراس کر سکیں گے ۔سرحد کھلنے کے فوری بعد سینکڑوں افراد بارڈر کراس کر گئے۔بارڈر حکام نے بتایا کہ افغانستان سے آنے والے مسافروں کی سکریننگ کی جائیگی اورکورونا وائرس کے مشتبہ افراد کو قرنطینہ مرکز منتقل کیا جائے گا۔ بارڈر پر مال بردار گاڑیوں کو بھی بارڈر کراس کرنے کی اجازت ہے۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اغوا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا نوٹس