فتح ون گائیڈڈ میزائل

پاکستان نے فتح ون گائیڈڈ میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

ویب ڈیسک :پاکستان نے دفاعی دفاعی ٹیکنالوجی میںایک اور کامیابی حاصل کرتے ہوئے گائیڈڈ میزائل فتح ون کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فتح ون میزائل روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ فتح ون گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم، روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ہتھیاروں کے نظام سے پاک فوج کو دور تک دشمن کے علاقے میں ہدف کو نشانہ بنانے کے صلاحیت حاصل ہو جائے گی۔اس اہم کامیابی پر صدر، وزیر اعظم ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف نے تجربے میں حصہ لینے والے فوجی جوانوں اور سائنسدانوں کومبارک باد دی ہے۔

مزید پڑھیں:  ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی پی ٹی آئی کومذاکرات کی پیش کش