حوثی باغی

یمن میں حوثی باغیوں کا فوجی اڈے پر ڈرون حملہ،30اہلکار ہلاک،65زخمی

ویب ڈیسک :جنوبی یمن میں ایک فوجی اڈے پر حوثی ملیشیا کے حملے میں کم از کم 30 فوجی ہلاک اور 65 سے زائد زخمی ہو گئے۔ایک بیلسٹک میزائل کے بعد دو دھماکہ خیز مواد سے لدے ڈرون نے عدن سے 70 کلومیٹر شمال میں صوبہ لاہج میں الاناد ائیر بیس پر تقریبا 50 فوجیوں کی بیرک کو نشانہ بنایا۔
زندہ بچ جانے والوں میں سے ایک سپاہی ناصر سعید نے کہا: "ہم ایک ڈرون کو مار گرانے میں کامیاب رہے۔ بہت سے لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے۔ "ہسپتال کے ترجمان محسن مرشد نے کہا کہ زخمیوں سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پورے عملے ، سرجنوں اور نرسوں کو اندر آنے کا کہا ہے۔ "ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ ابھی بھی ملبے کے نیچے لاشیں موجود ہیں۔
"مقتولین کا تعلق جائنٹس بریگیڈز سے ہے جو سعودی قیادت میں اتحاد کا حصہ ہیں جو یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کی بحالی کے لیے لڑ رہے ہیں۔یمن کے وزیر اطلاعات معمر العریانی نے کہا کہ یہ حملہ یمن میں جنگ بندی کے قیام کی بین الاقوامی کوششوں کو نقصان پہنچائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گردانہ حملہ ایک بار پھر حوثی ملیشیا کے عسکری اضافے کے نقطہ نظر میں تسلسل کی تصدیق کرتا ہے۔اسلامی تعاون تنظیم اور سعودی وزارت خارجہ نے حملے کی مذمت کی ہے۔
عرب پارلیمنٹ نے الاناد ائیر بیس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس میں ملیشیا اور اس کی حمایت کرنے والی ایرانی حکومت مکمل طور پر ذمہ دار ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کوبلین ڈالرزکی نئی آئی ایم ایف قسط رواں ماہ ملنےکاامکان