Provincial Education Minister launches doubleship program

صوبائی وزیرتعلیم نےڈبل شپ پروگرام کااجراءکردیا

ویب ڈیسک (پشاور)صوبائی وزیرتعلیم شہرام خان ترکئی نےپورےصوبےمیں ڈبل شپ پروگرام کااجراء کردیاہے۔

صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نےکہاہے کہ پروگرام کےتحت ڈبل شفٹ میں پرائمری اسکول کو مڈل، مڈل اسکول کوہائی اور ہائی اسکول کوہائر سیکنڈری اسکول کادرجہ دیاجائیگا۔

انہوں نےکہاکہ پہلے فیز میں 120 اسکولوں میں ڈبل شفٹ پروگرام شروع کررہے ہیں،ان 120 اسکولوں میں 76 میل اور 44 فیمیل اسکول شامل ہیں۔

میل اسکولوں میں 48 پرائمری اسکولوں کو مڈل اور 20 مڈل اسکولوں کوہائی اسکول میں اپ گریڈکردیاجائیگا۔ فیز 1 فیمیل اسکولوں 28اسکولوں کومڈل اور 16 مڈل اسکولوں کوہائی اسکولوں میں اپ گریڈ کردیاجائیگا۔

مزید پڑھیں:  چیف کمشنر اسلام آباد عہدے سے برطرف، منصب محمد علی رندھاوا کو ملنے کا امکان

صوبائی وزیر تعلیم کاکہنا ہےکہ پروگرام کامقصد ڈراپ آؤٹ ریشوکوکم کرنااوربچوں بالخصوص خواتین کونزدیک اسکولوں میں اعلیٰ تعلیم کےمواقع فراہم کرناہے۔

وزیر نےکہاکہ ڈبل شفٹ پروگرام کےتحت مڈل اسکول میں 4 اساتذہ ایک نائب قاصد،مڈل اسکول میں 7 اساتذہ ایک کلرک اورایک نائب قاصد بھرتی کیاجائےگاڈبل شفٹ پروگرام کےاساتذہ اوپن مارکیٹ سےھی لیےجائیں گےجبکہ کچھ اسکولوں میں موجودملازمین کوبھی مواقع دیئےجائیںگے۔

انہوں نےکہاکہ ڈبل شفٹ پروگرام فیز 1کے 120 اسکولوں میں 704 ملازمین بھرتی کیےجائیںگے،ڈبل شفٹ پروگرام میں اولین ترجیح دورافتادہ علاقوں کودی گئی ہےجہاں پراسکولوں کی کمی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد پر قبضے کی سوچ ترک کرنی ہوگی، خواجہ سعد رفیق

شہرام خان ترکئی نےکہاکہ ڈبل شفٹ پروگرام فیز 1 کےبعد مزیداسکولوں میں بھی ڈبل شفٹ پروگرام شروع کررہےہیں جس کیلئےتیاری مکمل ہیں۔

صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے مزید کہا کہ صوبے میں 18 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں اور 15 ستمبر تک جاری داخلہ مہم میں 8 لاکھ بچوں کو داخلہ دیا جارہا ہے۔