کامیابی کا راز

طالبان تحریک کے بانی ملامحمد عمر کے آبائی گھر کی تصاویر پہلی بار منظرعام پر آگئیںتصاویر اور ویڈیوز میں نظرآنے والا گھرانتہائی سادہ ہے ملا عمر اور طالبان کی کامیابی کو معجزہ اور ناقابل یقین قرار دیا جائے یا اس کی دیگر توجیہات پیش کی جائیں ہر کسی کا اس حوالے سے اپنا نقطہ نظر ہو سکتا ہے لیکن جس بے سرو سامانی اور تکلیف کے دن انہوں نے گزارے اس کا شاید ہی اندازہ کیا جا سکے ۔ اس میں سیکھنے اور عبرت کامقام یہ ہے کہ کامیابی کے لئے خلوص سادگی او ر ایمانداری سے جدوجہد کرنی پڑتی ہے اپنے ملک میں دیکھیں اور جائزہ لیں خواہ وہ کوئی بھی سیاسی شخصیت ہو ایک آدھ کے استثنیٰ کے ساتھ محلات کے مکین ہیں جن کی عوام کی غمخواری کا دعویٰ سوائے سیاست اور منافقت کے کچھ نہیں ملک کولوٹا گیا لوٹا جارہا ہے او لوٹے جانے کے قوی خدشات ہیںایسے میں قرضے اتریں گے نہیں قرضوں کے حجم میں اضافہ ہوگا بہتری نہیں خدانخواستہ ابتری ہی آئے گی کامیابی کے لئے ریاضت کرنی پڑتی ہے اپنا آپ قربان کرنا پڑتا ہے مگر اس کے لئے کوئی تیار نہیں ایسے میں دعا ہی کی جا سکتی ہے کہ ہمیں بھی مخلص قیادت ملے جو ملک کی ترقی اور عوام کے مسائل کے لئے سختیاں جھیلے اور مخلصانہ جدوجہد کرکے ملک کو مشکلات سے نکالے۔
احسن قانون سازی
دہشت گردی اور جنسی ہراسانی سے منسلک افراد اور اس کے خاندان کے افراد کی پرنٹ ،الیکٹرانک اور ہر قسم کی میڈیا میں رپورٹنگ پر پابندی اور اس حوالے سے رپورٹنگ کرنے والے افراد کیلئے3 سال قید کی سزاا ور بھاری جرمانے کی تجاویز پر مبنی بل کے مسودے کی صوبائی اسمبلی سے منظوری اہم قدم ہے ہر دو جرائم کے گواہان کے تحفظ کیلئے عدالت سے اجازت لئے بغیر حکومتی ہدایات پر انہیں محفوظ مقام پرمنتقل کرنے، ایک خاص وقت کیلئے انہیںروپوش رکھنے یا وقتی یا عارضی طور پر گواہان کی شناخت تبدیل کرنے کے ساتھ مالی معاونت کو بھی اس بل کا حصہ بنایا گیا ہے اس قانون کی ضرورت و اہمیت اپنی جگہ اہم ضرور ہے البتہ اس میں پولیس کو ایسے اختیارات ملے ہیں جس کے غلط استعمال کو روکنا اور اس کے درست استعمال کو یقینی بنانا نہایت ضروری ہے پولیس کی جانب سے انسداد دہشت گردی کے قوانین کا غلط استعمال کسی سے پوشیدہ نہیں اس کے دفعات کا عام شہریوں پر بلاوجہ لگاکر اس قانون کو ہی مذاق بنا دیا گیا ہے یہاں اس طرح کے مکانات کا تدارک ہونا چاہئے۔توقع کی جانی چاہئے کہ اس قانون پر عملدرآمد سے وہ سقم دور ہو ں گے جس کا ملزمان کو فائدہ پہنچتا تھا اور ان کو سزا دلوانا مشکل ہوجاتا تھا۔

مزید پڑھیں:  موت کا کنواں