329845f3 91f8 4db0 a484 5b6f965eb830

خیبرپختونخوا میں آٹے کا بحران ختم ہوچکا ہے- اجمل وزیر

پشاور:میشر اطلاعات اجمل وزیر نےمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں آٹے کا بحران ختم ہوچکا ہے.صوبہ میں گندم وافر مقدار میں موجود ہے ،اشیا کی فراہمی بلا تعطل جاری ہے.میشر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب سے بھی آٹا اضلاع کو فراہم کیا جارہا ہے، منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف اقدامات کرہے ہیں. عوام نے مشکل میں ساتھ دینا ہے.صوبہ کی عوام ساتھ دے رہی ہے.عوام کے تحفظ کیلیے اقدامات کررہے ہیں،کورونا وبا کو انشا اللہ شکست دیں گے.اجمل وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعلی،وزرا اور دیگر سب میدان میں ہیں ،عوام کی خدمت کرہے ہیں،این ڈی ایم اے کی جانب سیملنے والے ماسک اورکٹس دیگر اضلاع کو فراہم کی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل