جشن میلاد النبیﷺ

جشن میلاد النبیﷺ عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

ویب ڈیسک :ملک بھر میں آج جشن میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم پوری عقیدت و احترام اور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

دن کے آغاز پر وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی دی گئی۔ جشن میلادالنبیﷺ پر آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے، ملک بھر میں دن کا آغاز مساجد میں نماز فجر کے بعد ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعاؤں کے ساتھ ہوا۔ عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس برآمد کئے جائیں گے اور درود وسلام کی محفلیں ہوں گی۔

مزید پڑھیں:  لکی سیمنٹ فیکٹری پر نامعلوم دہشتگردوں کا حملہ، سیکورٹی گارڈ جاں بحق

پشاور میں مرکزی جلوس میلاد چوک سےشروع ہوگا جبکہ ہشتنگری ،چوک شادی پیر، کریم پورہ ، گھنٹہ گھر، چوک یادگار ، سبزی منڈی ، پیپل منڈی سے ہوتے ہوئے قصہ خوانی میں اختتام پذیر ہوگا جہاں پر علماء کرام خطاب کرینگے . پشاور کے مختلف علاقوں کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے قلعہ بالا حصار، ریڈیو پاکستان ، صوبائی اسمبلی سمیت مختلف سرکاری اور غیر سرکاری مقامات کو انتہائی خوبصورتی کیساتھ سجایا گیا ہے۔

آج عام تعطیل ہوگی سرکاری اور غیرسرکاری ادارے اور مالیاتی ادارے بند رہینگے جبکہ پولیس کی جانب سے سکیورٹی پلان بھی تیار کیا گیا ہے مرکزی جلوس سمیت تمام جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائیگی 2ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کی گئی ہے پولیس ،محکمہ صحت اور ریسیکو 1122 سمیت تمام اداروں کو الرٹ کیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں دو مرحلوں پر مشتمل انسداد پولیو مہم کا آغاز

عاشقان رسولﷺ اپنے اپنے انداز میں حضور پاک ﷺ سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں، کہیں برقی قمقموں سے عمارتوں کو سجایا گیا ہے کہیں سڑکوں پر خانہ کعبہ اور مسجد النبوی ﷺ کے ماڈل رکھے گئے ہیں۔ شہر شہر گلی گلی نعتیہ کلام کی گونج ہے۔