پولیس کی شہری پر تشدد

پولیس اہلکارکا شہری پر تشدد، دانت توڑ ڈالے

ویب ڈیسک (بالاکوٹ) بالاکوٹ بھونجہ چوکی پر تعینات پولیس اہلکار کا شہری پر تشدد دو دانت توڑ دئیے ۔

یہ بھی پڑھیں:سیدظاہرعلی شاہ آج میلادجلوس کی قیادت کرینگے

شہری نے پولیس اہلکار کیخلاف تھانہ بالاکوٹ میں درخواست دیتے ہوئے پولیس پر رشوت مانگنے کا الزام لگایا ہے۔ امجد علی ولد عبدالرحمان ساکنہ سنگڑ برکوٹ نے بتایا کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ ناران سے واپس آرہا تھا کہ اسے بھونجہ چوکی پر پولیس اہلکار عدیب خان نے رکنے کا اشارہ کیا اور چیکنگ کے بعد پانچ ہزار رشوت کامطالبہ کیا انکار پر توں تکرار شروع ہوگئی جس پر پولیس نے مکا مار کر میرے دو دانت توڑ دیئے شہری نے بتایا کہ مذکورہ پولیس اہلکار کیخلاف درخواست تھانہ بالاکوٹ میں دائرکردی ہے۔

مزید پڑھیں:  سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک 1100 روپے کا اضافہ