جنت مرزا

جنت مرزا کی جاپان سے دلکش تصاویر وائرل

ویب ڈیسک:پاکستان کی مقبول ٹک ٹاک اسٹار اور لالی ووڈ کی نئی اْبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ جنت مرزا کی جاپان سے دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔جنت مرزا جوکہ مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ پر منفرد اور خوبصورت ویڈیوز بناکر پاکستان کی مقبول ترین شخصیت بنی ہیں، ان دنوں جاپان میں اپنی چھٹیاں گزار رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

یہ بھی پڑھیں:دو ایوارڈ جیتنے پرسجل علی نے یمنی زیدی سے پارٹی مانگ لی

ٹک ٹاک اسٹار بیرون ملک ہونے کے باوجود بھی سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں نظر آرہی ہیں۔ اس حوالے سے جنت مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند دلکش تصاویرشیئر کی ہیں جوکہ اْنہوں نے جاپان میں لیں۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر کے کیپشن میں جنت مرزا نے لکھا کہ میں لوگوں کی باتوں کی پرواہ نہیں کرتی۔ ٹک ٹاک اسٹار کی ان تصاویر پرانکے منگیترعمر بٹ سمیت لاکھوں مداحوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی