فیکٹری میں آتشزدگی

روس، کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی سے 16 افراد ہلاک

ویب ڈیسک: روس کے دارالحکومت ماسکو کے جنوب مشرقی علاقے ریازن میں ایک کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 افراد ہلاک ہو گئے۔
روسی حکام کے مطابق فیکٹری میں آگ لگنے کے باعث ایک بڑا دھماکا ہوا جس کے نیتجے میں قیمتی جانیں ضایع ہوئیں۔ ابتدائی طور پر واقعے میں سات افراد کے مارے جانے کی اطلاع تھی لیکن جمعہ کی صبح مرنے والوں کی تعداد 16 تک پہنچ گئی۔ واقعے میں ایک شخص شدید زخمی بھی ہوا جنہیں ہسپتال لے جایا گیا۔ آگ لگنے کے بعد فیکٹری مکمل طور پر تباہ ہو گئی، کہا جاتا ہے کہ دھماکا کیمیکل فیکٹری کے بارود تیار کرنے والے حصے میں ہوا۔ روسی عہدیداروں کے مطابق رونما ہونے والے واقعے کی تحقیقات کررہےہیں۔

مزید پڑھیں:  ایک ماہ کے دوران 92کروڑ 69 لاکھ یونٹس کی اووربلنگ کا انکشاف