پاراچنار تنازعہ

لکڑی کاٹنے پر تنازعہ ،8افراد ہلاک،10زخمی

ویب ڈیسک :پاراچنار میں جنگل سے لکڑی کاٹنے کے تنازعہ پر دو قبائل کے درمیان فائرنگ سے8افراد جاں بحق جبکہ10زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ دن سے شروع فائرنگ اب بھی جاری ہے اور فریقین کے درمیان فائر بندی کے لئے ہونے والی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ پیواڑاور گیدو قبائل کے درمیان جنگل سے لکڑیاں کاٹنے کے تنازعے پر جھگڑا شروع ہو ا جس نے خونریز تصادم کی شکل اختیار کر لی ۔ جاں بحق افراد میں سید علی طوری ، جواد علی ، رشید علی ، محمد حسن طوری ، سید نظیر منگل اور سخی منگل شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں ولایت طوری ، ضامین طوری ، محمد عالم طوری ، صوبیدار ناصر طوری ، محمد یونس منگل ، رحیم شاہ منگل اور دیگر تین افراد شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  آڈیٹر جنرل رپورٹ، سمارٹ کارڈز بارے نیا پینڈورا باکس گھل گیا

یہ بھی پڑھیں:مہمند میں زمین کےتنازعے پر تین افراد قتل،دو زخمی

مسلح تصادم پاراچنار میں پاک افغان سرحد کے قریب ہوا۔ پولیس اور مقامی قبائلی عمائدین کی جانب سے فائرنگ بند کرا نے کی تمام کوششیں تاحال ناکا می سے دوچار ہوئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جرگہ ممبران بھی فائرنگ کی زد میں آئے اور ان میں سے ایک رکن زخمی ہوئے ہیں۔ ڈی پی او کر م طاہر اقبال کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فائر بندی اور مورچے خالی کرانے کی کوشش کررہے ہیں۔ فائرنگ جنگل سے لکڑی کاٹنے کے تنازعے پرشروع ہوئی ۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سے رشتہ مزید مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے، ویدانت پٹیل