Three killed, two injured in Mohmand

مہمند میں زمین کےتنازعے پر تین افراد قتل،دو زخمی

ویب ڈیسک ( مہمند ایجنسی )ضلع مہمند کی تحصیل حلیمزئی کے علاقہ بابی خیل مٹین کور میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ سے تین افراد جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کےمطابق تحصیل حلیمزئی کے علاقہ مٹین کور میںرسول خان اور زیورشاہ کے درمیان تین سال سے زمین کا تنازعہ چلا آرہا تھا اسی تنازعے پر ایک دوسرے پر فائرنگ کرتے ہوئے فریقین نے تین افراد کو قتل اور دو کو شدید زخمی کردیا۔

مزید پڑھیں:  غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری

یہ بھی پڑھیں:تیراہ میں جرگہ کےدوران فائرنگ ،2افرادجاں بحق ،3زخمی

جاں بحق ہونے والے افراد میں رسول خان ولد خائستہ گل سکنہ بابی خیل ،ابرہیم ولد رسول خان سکنہ بابی خیل اور فریق دوم سے زیور شاہ سکنہ مٹین کور شامل ہیں جبکہ صدیق ولد رسول خان اور ارشاد ولد زیور شدید زخمی ہو گئےجنہیں ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔

مزید پڑھیں:  ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈ لاک ختم، ملکر چلنے پر اتفاق