Two killed, three injured in Tirah jirga firing

تیراہ میں جرگہ کےدوران فائرنگ ،2افرادجاں بحق ،3زخمی

ویب ڈیسک (خیبر ایجنسی )باڑہ کے علاقہ تیراہ میں جرگہ کےدوران فائرنگ سےدو افرادجاں بحق اورخاتون سمیت تین زخمی ہوگئے۔

بتایاجاتا ہے کہ تیراہ میں زمین کے تنازعہ پرچچا زاد بھائیوں میں جرگہ ہورہا تھا کہ فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی جس سے موقع پر موجود 2 افراد جاں بحق اور ایک خاتون سمیت تین زخمی ہوگئے ۔

مزید پڑھیں:  سی آر بی سی لفٹ کینال پراجیکٹ کا ٹینڈر جولائی تک جاری کرنے کا فیصلہ
مزید پڑھیں:  افغان شہریوں کو شناختی کارڈ کا اجرا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا گرفتار

پولیس کے مطابق واقعہ تیراہ برقمرخیل کے علاقے موچہ پورہ میں پیش آیاجہاں ایک فریق کے زاہد ولد حبیب اور دوسری طرف سے ملت خان نامی شخص جاں بحق ہو ئے۔