حفیظ

حفیظ نے کامیابی ’سکیورٹی فورسز‘ کے نام کردی

ویب ڈیسک: قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹیم کی فتح سکیورٹی فورسز کے نام کردی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سپر 12 مرحلے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کی شکست پر سوشل میڈیا پر جہاں ٹویٹر پر ’سکیورٹی‘ ٹرینڈ کررہا ہے وہیں قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے بھی فتح کو سکیورٹی فورسز کے نام کردیا۔ محمد حفیظ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کو سکیورٹی فورسز کے نام کرتا ہوں۔ پروفیسر نے مزید لکھا کہ ’شاباش لڑکوں ٹرافی کے لیے محنت جاری رکھیں، انشا اللہ پاکستان زندہ باد‘۔

مزید پڑھیں:  900 گول کا سنگ میل عبور، رونالڈو ورلڈ نمبر ون بن گئے
مزید پڑھیں:  قومی کرکٹر محمد حارث شادی کی بندھن میں بندھ گئے

شامی کے خلاف ہندو انتہا پسندوں کا گھٹیا ٹرینڈ

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نیوزی لینڈ کی ٹیم دورہ پاکستان پر پہنچی تھی اور میچ کھیلے بغیر ہی سیکیورٹی کو جواز بنا کر واپس چلی گئی تھی۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فتح اپنے نام کی ہے، پاکستان اپنا تیسرا 29 اکتوبر بروز جمعہ کو افغانستان سے کھیلے گی۔