معاون خصوصی شہباز گل

معاون خصوصی شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری جاری

ویب ڈیسک : لاہور کی ایک عدالت نے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کی عدم پیشی پر ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔سیشن عدالت میں شہباز گل کے خلاف نجی کمپنی کی جانب سے دائر استغاثہ پر سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل سیشن جج حسنین اظہر شاہ نے کیس پر سماعت کی۔ عدالت نے شہباز گل کی عدم پیشی پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔عدالت نے شہباز گل کو ذاتی حیثیت میں یکم نومبر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔نجی کمپنی نے وکیل میاں علی اشفاق کی وساطت سے شہباز گل کے خلاف دعوی دائر کررکھا ہے۔ درخواست گزار کمپنی نے کہا ہے کہ شہباز گل نے نجی ٹی وی پروگرام میں کمپنی پر جھوٹے اور بے بیناد الزامات عائد کیے، ملزم کے الزام سے کمپنی کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو ناکامی ہوگی،آرمی چیف