ٹی ایل پی قومی دھارے

ٹی ایل پی کو قومی دھارے میں خوش آمدید کہیں گے

ویب ڈیسک :حکومت اور کالعدم ٹی ایل پی کے معاہدے پر عملدرآ مد کرانے والی کمیٹی کے کنوینر علی محمد خان کا کہنا ہے کہ ہم کالعدم ٹی ایل پی کو قومی دھارے میں خوش آمدید کہیں گے۔

نجی ٹی وی کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ موجودہ معاہدہ ایک عارضی حل ہے۔ 7 سے 10 دن میں معاہدے پر عملدرآمد کی صورت میں سعد رضوی کی رہائی سمیت دیگر تفصیلات سامنے آجائیں گی۔علی محمد خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم موجودہ معاہدے کی تمام تفصیلات سے باخبر رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت سے کالعدم جماعت کی فنڈنگ کے کوئی ثبوت نہیں دیکھے جبکہ فرانسیسی سفیر کی بے دخلی پر پارلیمنٹ جو فیصلہ کرے گی، کالعدم ٹی ایل پی اسے قبول کرے گی اور ہم کالعدم ٹی ایل پی کو قومی دھارے میں خوش آمدید کہیں گے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں بھی یوم دفاع کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد