پی ڈی ایم

پی ڈی ایم آج پشاور میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

ویب ڈیسک: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام آج پشاور میں مہنگائی کیخلاف پاور شو کیا جارہا ہے. اس بارے میں سیاسی جماعتوں کے قائدین کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے. تاہم بلدیاتی الیکشن مہم کے باعث یہ احتجاج پر اثر نہیں رہا ہے. جبکہ احتجاج کا مقام بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔

قبل ازیں پی ڈی ایم کے عہدیداروں نے صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا. لیکن اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ احتجاجی جلسے کی بجائے احتجاجی مارچ کیا جائے گا. جس کے اختتام پر رنگ روڈ پر پیر زکوڑی پل کے نیچے اجتماع منعقد ہوگا یہ مارچ آج ہفتہ کے روز 12 بجے مفتی محمود مرکز رنگ روڈ سے روانہ ہوگا مذکورہ ٹائم سے پہلے تمام کارکن جے یو آئی کے سیکرٹریٹ میں جمع ہوں گے

مزید پڑھیں:  ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی پی ٹی آئی کومذاکرات کی پیش کش

ن لیگ کے صدر شہباز شریف، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، قومی وطن پارٹی کے چیئر مین آفتاب احمد خان شیرپائو، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی، جے یو آئی نورانی گروپ کے سربراہ اویس احمد نورانی، پروفیسر ساجد میر، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ وغیرہ کا خطاب احتجاجی مظاہرین کیلئے شیڈول کیا گیا ہے تاہم بلدیاتی الیکشن کے شیڈول نے یہ احتجاج نہتا کردیا ہے کیونکہ زیادہ تر لوگوں کا احتجاج میں شریک ہونے کا امکان نہیں تاہم سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کا دعویٰ ہے کہ آج پشاور میں حکومت کیخلاف ایک نتیجہ خیز احتجاج کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  پاراچنار، دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایف سی اہلکاروں سمیت 3افراد جاں بحق