عمران خان بھائی ہیں سنگھ سدھو

عمران خان بھائی ہیں، نوجوت سنگھ سدھو کے بیان پر بھارتی میڈیا آگ بگولہ

ویب ڈیسک :سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھوکا نے کہا ہے کہ عمران خان بڑے بھائی کی طرح ہیں۔ بھارت کے سابق کرکٹراورسیاستدان نوجوت سنگھ سدھو کے وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرنے پربھارت کا انتہا پسند میڈیا آگ بگولہ ہوگیا۔

کرتارپور آمد پرنوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان میرے بڑے بھائی کی طرح ہیں. انہوں نے بہت پیاردیا ہے۔ مودی سرکارکے انتہاپسند میڈیا نے سدھو کیخلاف زہراگلتے ہوئے انہیں غدار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت کے نمائندے نہیں بلکہ عمران خان کی کابینہ کے رکن ہیں۔ سدھوہمیشہ سے پاکستان کے طرفدار رہے ہیں۔ بی جے پی نے نوجوت سنگھ سدھوکیخلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا۔

مزید پڑھیں:  پاراچنار، دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایف سی اہلکاروں سمیت 3افراد جاں بحق
مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا کابینہ میں رد و بدل اور توسیع متوقع

یاد رہے کہ نوجوت سنگھ سدھو نے وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر 2019میں کرتارپورراہداری کے افتتاح پرپاکستان کا دورہ کیا تھا۔ بھارت واپسی پرانتہاپسندوں ہندوؤں نے نوجوت سنگھ سدھو کیخلاف مہم چلائی تھی اورانہیں پاکستان منتقل ہونے کا مشورہ دیا تھا۔ سدھونے انتہاپسندوں کا دباؤ مسترد کرتے ہوئیمستقبل میں بھی پاکستان جانے کا اعلان کیا تھا۔