پاکستان میں کورونا کم ترین سطح

پاکستان میں کورونا وائرس کی شرح کم ترین سطح پرآگئی

ویب ڈیسک: پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو کر 0.78کی شرح پر آگئی۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران4افراد اس وبائی مرض کے ہاتھوں جاں بحق ہوئے جبکہ ایک دن میںمثبت کیسز کی تعداد 313 رہی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 659 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں ۔ ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 22 ہزار 479 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 64 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ دوسری طرف پاکستان بھر میں اب تک کل 12 کروڑ 4 لاکھ 48 ہزار 598 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 4 کروڑ 90 لاکھ 10 ہزار 906 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیں:  سیکورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن ،3دہشت گرد ہلاک